وعنه رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم سمع رجلا يقول : لبيك عن شبرمة قال : « من شبرمة ؟» قال : أخ لي أو قريب لي فقال : « حججت عن نفسك ؟» قال : لا . قال : « حج عن نفسك ، ثم حج عن شبرمة». رواه أبو داود وابن ماجه وصححه ابن حبان والراجح عند أحمد وقفه.´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو کہتے سنا ” شبرمہ کی طرف سے لبیک “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” شبرمہ کون ہے ؟ “ اس کہا کہ وہ میرا بھائی ہے یا قریبی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تو نے اپنی طرف سے حج کیا ہے ؟ “ اس نے کہا ” نہیں ۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” پہلے اپنی طرف سے کر پھر شبرمہ کی طرف سے کر لینا ۔ “ اسے ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے اور امام احمد کے نزدیک اس کا موقوف ہونا راجح ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو کہتے سنا ” شبرمہ کی طرف سے لبیک “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” شبرمہ کون ہے؟ “ اس کہا کہ وہ میرا بھائی ہے یا قریبی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تو نے اپنی طرف سے حج کیا ہے؟ “ اس نے کہا ” نہیں۔ “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” پہلے اپنی طرف سے کر پھر شبرمہ کی طرف سے کر لینا۔ “ اسے ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے اور امام احمد کے نزدیک اس کا موقوف ہونا راجح ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 588]
«أؤ قَرِيْبٌ لِي» یہ روای کا شک ہے کہ اس نے بھائی کہا یا یہ کہا کہ وہ میرا قریبی ہے۔
فوائد و مسائل:
➊ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور اس کی بابت سیر حاصل بحث کی ہے۔ محققین کی اس تفصیلی گفتگو سے تصیح حدیث والی رائے ہی اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے۔ «والله اعلم»
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: [ارواء الغليل للالباني، رقم: 994 وصحيح ابن حبان موارد الضمان بتحقيق حسين سليم اسد داراني، حديث: 962، وسنن ابن ماجه بتحقيق الدكتور بشار عواد، رقم: 2903]
➋ حج بدل جائز ہے۔
➌ حج بدل کے لیے یہ شرط ہے کہ حج کرنے والا پہلے اپنا حج کر چکا ہو۔
➍ حج بدل کرنے والا جس کی طرف سے حج کر رہا ہے احرام باندھتے وقت اسی کی طرف سے نیت کرے اور لبیک پکارتے وقت نام بھی اسی کا لے۔
➎ عمرے کا بھی یہی حکم ہے۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو کہتے سنا: «لبيك عن شبرمة» ” حاضر ہوں شبرمہ کی طرف سے “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ” شبرمہ کون ہے؟ “، اس نے کہا: میرا بھائی یا میرا رشتے دار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ” تم نے اپنا حج کر لیا ہے؟ “، اس نے جواب دیا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” پہلے اپنا حج کرو پھر (آئندہ) شبرمہ کی طرف سے کرنا۔“ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1811]
➋ حج بدل میں حاجی پہلےاپنا حج کر چکا ہو تو پھر وہ دوسرے کی طرف سے حج کر سکتا ہے ورنہ نہیں۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو «لبیک عن شبرمہ» ” حاضر ہوں شبرمہ کی طرف سے “ کہتے ہوئے سنا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ” شبرمہ کون ہے “؟ اس نے بتایا: وہ میرا رشتہ دار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ” کیا تم نے کبھی حج کیا ہے “؟ اس نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تو اس حج کو اپنی طرف سے کر لو، پھر (آئندہ) شبرمہ کی طرف سے کرنا “ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2903]
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
اور اس کی بابت تفصیلی گفتگو کی ہے۔
محققین کی اس تفصیلی گفتگو سے تصحیح حدیث والی رائے ہی اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (إرواء الغليل للألباني رقم: 994 وصحيح ابن حبان (موارد الظمان)
بتحقيق حسين سليم أسد الدراني حديث: 926 وسنن ابن ماجة بتحقيق الدكور بشار عواد، رقم: 2903)
اس سے معلوم ہوا کہ حج بدل جائز ہے۔
(2)
بوقت ضرورت حج بدل کسی بھی انسان کی طرف سے کیا جاسکتا ہے۔
ہاں! البتہ اگر کوئی شخص حالت شرک میں مرا ہوتو اس کی طرف سے حج بدل نہیں ہوسکتا۔
واللہ اعلم۔
(3)
حج بدل کے لیے یہ شرط ہے کہ حج کرنے والا پہلے اپنا حج کرچکا ہو۔
(4)
عمرے کا بھی یہی حکم ہے۔
(5)
حج بدل میں لبیک کہتے وقت اس شخص کا نام لینا چاہیے جس کی طرف سے حج یا عمرہ کرنا ہے۔