حدیث کتب › بلوغ المرام ›
حدیث نمبر: 574
وعن ابن عباس رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال : « ليس على المعتكف صيام إلا أن يجعله على نفسه ». رواه الدارقطني والحاكم والراجح وقفه أيضا.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” اعتکاف کرنے والے پر روزہ نہیں الایہ کہ وہ اسے اپنے آپ پر مقرر کر لے ۔ “ اسے دارقطنی اور حاکم نے روایت کیا ہے اور اس کا بھی موقف ہونا ہی راجح ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´اعتکاف اور قیام رمضان کا بیان`
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” اعتکاف کرنے والے پر روزہ نہیں الایہ کہ وہ اسے اپنے آپ پر مقرر کر لے۔ “ اسے دارقطنی اور حاکم نے روایت کیا ہے اور اس کا بھی موقف ہونا ہی راجح ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 574]

574 فائدہ:
مذکورہ روایت میں ہے کہ اعتکاف کرنے والے کے لیے روزہ رکھنا شرط نہیں۔ اس سے مراد نذر کا اعتکاف ہے جو رمضان کے علاوہ ہو کیونکہ رمضان میں تو روزہ ویسے ہی فرض ہے، لہٰذا رمضان میں اعتکاف کے لیے روزہ شرط ہے۔ «والله اعلم» ٭

درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 574 سے ماخوذ ہے۔