حدیث کتب › بلوغ المرام ›
حدیث نمبر: 435
وعن عائشة رضي الله عنها قالت : لما أرادوا غسل رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قالوا : والله ما ندري نجرد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم من ثيابه كما نجرد موتانا أم نغسله وعليه ثيابه ؟. الحديث. رواه أحمد وأبو داودترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ` جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دینے کا ارادہ کیا تو انہوں نے کہا اللہ کی قسم ! ہمیں علم نہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے اتاریں جس طرح ہم اپنے مرنے والوں کے کپڑے اتارتے ہیں یا نہ اتاریں ؟ پھر ساری حدیث بیان کی ۔ ( احمد اور ابوداؤد )
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´صحابہ کرام رضی اللہ عنہ پر غنودگی کی سی کیفیت طاری ہونا`
”. . . سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دینے کا ارادہ کیا تو انہوں نے کہا اللہ کی قسم! ہمیں علم نہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے اتاریں جس طرح ہم اپنے مرنے والوں کے کپڑے اتارتے ہیں یا نہ اتاریں؟ . . .“ [بلوغ المرام /كتاب الجنائز/حدیث: 435]

لغوی تشریح:
«مَانَذرِي» ہمیں معلوم نہیں۔
«نُجَرَّدُ» تجرید سے ماخوذ ہے۔ بدن سے کپڑے اتارنا۔
مصنف رحمہ اللہ نے اس حدیث کا ابتدائی حصہ نقل کرنے پر اکتفا کیا ہے۔ مکمل حدیث کا خلاصہ یہ ہے کہ اسی تذبذب میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہ پر غنودگی کی سی کیفیت طاری ہو گئی۔ اسی حالت میں انہوں نے کسی کہنے والے سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کپڑوں سمیت غسل دو، لہٰذا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے آپ کو بغیر کپڑے اتارے غسل دیا۔ یہ صحابہ رضی اللہ عنہ کا اپنا تردد و تذبذب تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چونکہ دیگر مخلوق پر شرف و بزرگی حاصل ہے، اس لیے آپ کے کپڑے اتاریں یا نہ اتاریں، ورنہ اس حدیث میں دلیل ہے کہ ان کے ہاں میت کے کپڑے اتار کر غسل دینا بغیر کسی شک و ریب کے مشروع تھا، البتہ قابل ستر اعضاء کی پردہ پوشی واجب ہے۔

درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 435 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 3141 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´میت کو غسل دیتے ہوئے اس کے لیے پردہ کرنا۔`
عباد بن عبداللہ بن زبیر کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کو کہتے سنا کہ جب لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دینے کا ارادہ کیا تو کہنے لگے: قسم اللہ کی! ہمیں نہیں معلوم کہ ہم جس طرح اپنے مردوں کے کپڑے اتارتے ہیں آپ کے بھی اتار دیں، یا اسے آپ کے بدن پر رہنے دیں اور اوپر سے غسل دے دیں، تو جب لوگوں میں اختلاف ہو گیا تو اللہ تعالیٰ نے ان پر نیند طاری کر دی یہاں تک کہ ان میں سے کوئی آدمی ایسا نہیں تھا جس کی ٹھڈی اس کے سینہ سے نہ لگ گئی ہو، اس وقت گھر کے ایک گوشے سے کسی آواز دینے والے کی آواز آئی کہ نبی اکرم صلی اللہ عل۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3141]

فوائد ومسائل:
1۔
میت کو غسل دیتے ہوئے بالکل عریاںکرنا جائز نہیں بلکہ سترہ عورت (پردے والی چیزوں کو چھپانے) کا اہتمام کرنا واجب ہے۔
2۔
شوہر بیوی کو یا بیوی شوہرکو غسل دے تو جائز ہے۔
جیسے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو اور حضرت اسماء رضی اللہ عنہا نے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو غسل دیا تھا۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3141 سے ماخوذ ہے۔