حدیث کتب › بلوغ المرام ›
حدیث نمبر: 421
وعن عمران بن حصين رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: « إن الله يحب إذا أنعم على عبده نعمة أن يرى أثر نعمته عليه ». رواه البيهقي.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ اللہ تعالیٰ کو یہ پسند و محبوب ہے کہ جب وہ اپنے کسی بندہ پر انعام فرمائے تو اس نعمت کا اثر اس پر دیکھا جائے ۔ ‘‘ ( بیہقی )
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´لباس کا بیان`
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ اللہ تعالیٰ کو یہ پسند و محبوب ہے کہ جب وہ اپنے کسی بندہ پر انعام فرمائے تو اس نعمت کا اثر اس پر دیکھا جائے۔ ‘‘ (بیہقی) «بلوغ المرام/حدیث: 421»

تخریج:
«أخرجه البيهقي:3 /271، وأحمد:4 /431، وللحديث شواهد.»
تشریح: 1. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کا اظہار ہونا چاہیے۔
2. اپنی حیثیت و استطاعت کے مطابق کھانا پینا اور اچھا لباس پہننا تقویٰ کے خلاف نہیں۔
3. بہترین سواری بھی تکبر میں شمار نہیں بشرطیکہ آدمی دوسروں کو حقیر نہ سمجھے۔

درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 421 سے ماخوذ ہے۔