حدیث نمبر: 396
وعن أبي واقد الليثي رضي الله عنه قال : كان النبي صلى الله عليه وآله وسلم يقرأ في الفطر والأضحى بقاف واقتربت. أخرجه مسلم.
ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی

´سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عید الاضحی اور عید الفطر کی نماز میں سورۃ «ق» اور سورۃ «اقتربت الساعة» تلاوت فرماتے تھے ۔ ( مسلم )

حوالہ حدیث بلوغ المرام / حدیث: 396
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم، صلاة العيدين، باب ما يقرأ به في صلاة العيدين، حديث:891.»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´نماز عیدین کا بیان`
سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عید الاضحی اور عید الفطر کی نماز میں سورۃ «ق» اور سورۃ «اقتربت الساعة» تلاوت فرماتے تھے۔ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 396»
تخریج:
«أخرجه مسلم، صلاة العيدين، باب ما يقرأ به في صلاة العيدين، حديث:891.»
تشریح: عیدین کی نمازوں میں ان سورتوں کا پڑھنا مسنون ہے۔
دوسری سورتیں پڑھنا بھی جائز ہے۔
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 396 سے ماخوذ ہے۔