حدیث کتب › بلوغ المرام ›
حدیث نمبر: 373
وعن سمرة بن جندب رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان يستغفر للمؤمنين والمؤمنات كل جمعة. رواه البزار بإسناد لين.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر جمعہ مومن مردوں اور عورتوں کے لیے بخشش ( مغفرت ) کی دعا فرمایا کرتے تھے ۔
اسے بزار نے کمزور سند کے ساتھ روایت کیا ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´نماز جمعہ کا بیان`
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر جمعہ مومن مردوں اور عورتوں کے لیے بخشش (مغفرت) کی دعا فرمایا کرتے تھے۔
اسے بزار نے کمزور سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 373»

تخریج:
«أخرجه البزار (كشف الأستار): 1 /307، 308. فيه يوسف بن خالد السمتي متروك متهم، وعلل أخرٰي.»
تشریح: مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے‘ تاہم صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ خطیب کو جمعہ میں اپنے لیے اور دوسرے مسلمان مردوں اور عورتوں کے لیے دعائے مغفرت کرنی چاہیے۔

درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 373 سے ماخوذ ہے۔