حدیث نمبر: 353
وعن عائشة رضي الله عنها قالت : رأيت النبي صلى الله عليه وآله وسلم يصلي متربعا. رواه النسائي وصححه الحاكم.
ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی

´سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو «متربعا» ( چارزانو ) ہو کر نماز پڑھتے دیکھا ہے ۔ اسے نسائی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اس کو صحیح قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث بلوغ المرام / حدیث: 353
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «أخرجه النسائي، قيام الليل، باب كيف صلاة القاعد، حديث:1662، والحاكم:1 /258.* حفص بن غياث عنعن، وحديث البخاري يخالفه، ولو صح لكان محمولًا علي العذر.»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´مسافر اور مریض کی نماز کا بیان`
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو «متربعا» (چارزانو) ہو کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ اسے نسائی نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اس کو صحیح قرار دیا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 353»
تخریج:
«أخرجه النسائي، قيام الليل، باب كيف صلاة القاعد، حديث:1662، والحاكم:1 /258.* حفص بن غياث عنعن، وحديث البخاري يخالفه، ولو صح لكان محمولًا علي العذر.»
تشریح: مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے لیکن عذر کی بنا پر چوکڑی مار کر نماز ادا کرنے کو جائز قرار دیا ہے۔
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 353 سے ماخوذ ہے۔