حدیث نمبر: 352
وعن جابر رضي الله عنه قال : عاد النبي صلى الله عليه وآله وسلم مريضا فرآه يصلي على وسادة فرمى بها وقال : « صل على الأرض إن استطعت وإلا فأوم إيماء واجعل سجودك أخفض من ركوعك ». رواه البيهقي وصحح أبو حاتم وقفه.
ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی

´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مریض کی عیادت فرمائی تو دیکھا کہ وہ تکیہ پر نماز پڑھ رہا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ تکیہ دور پھینک دیا اور فرمایا کہ ” زمین پر نماز پڑھ اگر تمہارے بس میں ہے ورنہ سر کے اشارے سے پڑھ لے ۔ اور اپنے سجدوں کو اپنے رکوع سے نیچے کرو ۔ ( یعنی سجدہ میں رکوع کی نسبت زیادہ جھکو ) ۔ “
بیہقی نے اسے روایت کیا ہے اور ابوحاتم نے اس کے موقوف ہونے کو صحیح قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث بلوغ المرام / حدیث: 352
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «تقدم261.»