حدیث کتب › بلوغ المرام ›
حدیث نمبر: 342
وعن عائشة رضي الله عنها : أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان يقصر في السفر ويتم ويصوم ويفطر. رواه الدارقطني ورواته ثقات إلا أنه معلول والمحفوظ عن عائشة من فعلها وقالت: " إنه لا يشق علي ." أخرجه البيهقي.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں قصر اور اتمام دونوں پر عمل فرماتے تھے نیز روزہ رکھتے بھی تھے اور افطار بھی کر لیتے تھے ۔ ( دارقطنی ) اس کے راوی ثقہ ہیں ، مگر حدیث معلول ہے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ذاتی فعل کی صورت میں محفوظ ہے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ ” روزہ مجھ پر گراں نہیں ۔ “ بیہقی نے اس کی تخریج کی ہے ۔