وعن أبي بن كعب رضي الله عنه قال : كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يوتر بـ "سبح اسم ربك الأعلى" و: "قل يا أيها الكافرون" و: "قل هو الله أحد" . رواه أحمد وأبو داود والنسائي . وزاد : ولا يسلم إلا في آخرهن ولأبي داد والترمذي نحوه عن عائشة رضي الله عنها وفيه : كل سورة في ركعة وفي الأخيرة "قل هو الله أحد" والمعوذتين.´سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین رکعات وتر کی صورت میں بالترتیب پہلی رکعت میں «سبح اسم ربك الأعلى» دوسری رکعت میں «قل يا أيها الكافرون» اور تیسری میں «قل هو الله أحد» پڑھتے تھے ۔
اس کو احمد ، ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور نسائی نے اتنا اضافہ بھی نقل کیا ہے ’’ اور سلام آخری رکعت میں پھیرتے تھے ۔ ‘‘ ابوداؤد اور ترمذی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے اسی طرح روایت نقل کی ہے اور اس روایت میں ہے کہ ہر رکعت میں ایک سورۃ تلاوت فرماتے تھے اور آخری رکعت میں «قل هو الله أحد» اور معوذتین پڑھتے تھے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین رکعات وتر کی صورت میں بالترتیب پہلی رکعت میں «سبح اسم ربك الأعلى» دوسری رکعت میں «قل يا أيها الكافرون» اور تیسری میں «قل هو الله أحد» پڑھتے تھے۔
اس کو احمد، ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور نسائی نے اتنا اضافہ بھی نقل کیا ہے ’’ اور سلام آخری رکعت میں پھیرتے تھے۔ ‘‘ ابوداؤد اور ترمذی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے اسی طرح روایت نقل کی ہے اور اس روایت میں ہے کہ ہر رکعت میں ایک سورۃ تلاوت فرماتے تھے اور آخری رکعت میں «قل هو الله أحد» اور معوذتین پڑھتے تھے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 305»
«أخرجه أبوداود، الصلاة، باب ما يقرأ في الوتر، حديث:1423، والنسائي، قيام الليل، حديث:1700، وأحمد:3 /406، 407، و5 /123، وحديث عائشة أخرجه أبوداود، الصلاة، حديث:1424، والترمذي، الوتر، حديث:463 وهو حديث حسن.»
تشریح: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین وتر ادا فرمایا کرتے تھے۔
ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے ساتھ دوسری سورت بھی پڑھتے تھے۔
لیکن اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ تین وتر دو تشہد سے پڑھتے تھے۔
اگر احناف نے ایسی احادیث سے استدلال کیا ہے تو یہ استدلال درست نہیں ہے۔
راویٔ حدیث:
«حضرت ابی بن کعب» ابومنذر ان کی کنیت ہے۔
انصار کے قبیلہ ٔخزرج کی شاخ نجار سے ہونے کی وجہ سے انصاری‘ نجاری اور خزرجی کہلائے۔
قراء کے سربراہ تھے اسی وجہ سے سید القراء کے لقب سے مشہور ہوئے۔
کاتبین وحی میں سے تھے اور ان خوش قسمت لوگوں میں سے تھے جنھوں نے جمع قرآن کا شرف پایا۔
رسول اللہ کے عہد زریں میں فتویٰ بھی دیا کرتے تھے۔
بیعت عقبہ ثانیہ میں شریک تھے۔
بدر اور بعد کے غزوات میں شریک رہے۔
ان کی وفات کے سن میں اختلاف ہے۔
۱۹‘ ۲۰‘ ۲۲ یا ۳۰‘ ۳۲‘ ۳۳ ہجری میں سے کسی سال میں وفات پائی۔
واللّٰہ أعلم بالصواب۔
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر کی پہلی رکعت میں «سبح اسم ربك الأعلى» دوسری رکعت میں «قل يا أيها الكافرون» اور تیسری میں «قل هو اللہ أحد» پڑھتے۔ [سنن نسائي/كتاب قيام الليل وتطوع النهار/حدیث: 1701]
➋ وتر پڑھنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ تین وتر ایک سلام سے پڑھے جائیں۔ (مزید دیکھیے، حدیث: 1699)
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر میں «سبح اسم ربك الأعلى» اور «قل يا أيها الكافرون» اور «قل هو اللہ أحد» پڑھتے تھے۔ ان دونوں کی یعنی زبید اور طلحہ کی حصین نے مخالفت کی ہے، انہوں نے اسے ذر سے، ذر نے ابن عبدالرحمٰن بن ابزی سے انہوں نے اپنے والد عبدالرحمٰن بن ابزی رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب قيام الليل وتطوع النهار/حدیث: 1731]
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب وتر میں سلام پھیرتے تو «سبحان الملك القدوس» کہتے۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1430]
میں ہے کہ رسول اللہﷺ مذکورہ الفاظ تین بار کہتے اور آخری بار آواز بلند کرتے۔ نیز سنن دارقطنی کی صحیح روایت میں ہے کہ نبی کریمﷺ حدیث میں مذکورالفاظ تین بار پڑھنے کے بعد با آواز بلند یہ الفاظ بھی پڑھتے۔ (رَبُّ الملائكةِ والروحِ]
[سنن دارقطني: 30/2 حدیث: 1644]
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر میں: «سبح اسم ربك الأعلى» ، «قل يا أيها الكافرون» اور «قل هو الله أحد» پڑھتے تھے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1171]
فوائد ومستئل: (1)
یہاں وتر سے مراد وہ نماز ہے جو تہجد کے آخر میں پڑھی جاتی ہے۔
یہ ایک رکعت کی صورت میں بھی ادا کی جا سکتی ہے۔
تین یا پانچ رکعتوں کی صورت میں بھی دیکھئے: (سنن ابن ماجة، حدیث: 1190)
(2)
وتروں میں مذکورہ بالا سورتیں پڑھنا مسنون ہے۔