حدیث کتب › بلوغ المرام ›
حدیث نمبر: 288
وعن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قرأ في ركعتي الفجر : ( قل يا أيها الكافرون ) و : ( قل هو الله أحد ) . رواه مسلم.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی دو رکعتوں میں پہلی میں «قل يا أيها الكافرون» اور دوسری میں «قل هو الله أحد» پڑھی ۔ ( مسلم )
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´نفل نماز کا بیان`
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی دو رکعتوں میں پہلی میں «قل يا أيها الكافرون» اور دوسری میں «قل هو الله أحد» پڑھی۔ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 288»

تخریج:
«أخرجه مسلم، صلاة المسافرين، باب استحباب ركعتي سنة الفجر، حديث:726.»
تشریح: ان دو رکعتوں میں ان سورتوں کا پڑھنا مسنون ہے۔
اتباع سنت کے جذبے کے تحت ان کو پڑھنا چاہیے۔
اس کا یہ مطلب نہیں کہ دوسری کوئی سورت پڑھنا ممنوع ہے بلکہ مذکورہ سورتوں کا پڑھنا مستحب اور مسنون ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی صبح کی سنتوں میں ان دونوں سورتوں کے علاوہ کوئی اور حصہ تلاوت فرما لیا کرتے تھے۔
دیکھیے: (صحیح مسلم‘ صلاۃ المسافرین‘ حدیث:۷۲۷)

درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 288 سے ماخوذ ہے۔