حدیث کتب › بلوغ المرام ›
بلوغ المرام
— متفرق مضامین کی احادیث
باب الترغيب في مكارم الأخلاق باب: مکارم اخلاق ( اچھے عمدہ اخلاق ) کی ترغیب کا بیان
حدیث نمبر: 1328
وعنه رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم : «إنكم لا تسعون الناس بأموالكم ولكن ليسعهم منكم بسط الوجه وحسن الخلق» أخرجه أبو يعلى وصححه الحاكم.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ تم لوگوں میں رسائی مال کے ذریعہ پیدا نہیں کر سکتے اس لئے تمہیں چاہیئے کہ حسن خلق و کشادہ روئی سے لوگوں کے اندر رسائی پیدا کرو ۔ “ اسے ابویعلیٰ نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے ۔