حدیث کتب › بلوغ المرام ›
بلوغ المرام
— متفرق مضامین کی احادیث
باب الترغيب في مكارم الأخلاق باب: مکارم اخلاق ( اچھے عمدہ اخلاق ) کی ترغیب کا بیان
حدیث نمبر: 1324
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم : « ما نقصت صدقة من مال وما زاد الله عبدا بعفو إلا عزا وما تواضع أحد لله إلا رفعه » أخرجه مسلم.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ صدقہ و خیرات کسی مال میں کمی نہیں کرتا اور اللہ اس شخص کو جو درگزر کرتا ہے ، نہیں بڑھاتا مگر عزت میں اور نہیں انکساری کرتا کوئی بھی اللہ کے لیے مگر اللہ تعالیٰ اس کو بلند کرتا ہے ۔ “ ( مسلم )
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´مکارم اخلاق (اچھے عمدہ اخلاق) کی ترغیب کا بیان`
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ صدقہ و خیرات کسی مال میں کمی نہیں کرتا اور اللہ اس شخص کو جو درگزر کرتا ہے، نہیں بڑھاتا مگر عزت میں اور نہیں انکساری کرتا کوئی بھی اللہ کے لیے مگر اللہ تعالیٰ اس کو بلند کرتا ہے۔ “ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 1324»

تخریج:
«أخرجه مسلم، البر والصلة، باب استحباب العفو والتواضع، حديث:2588.»
تشریح: اس حدیث میں مکارم اخلاق کی تین چیزوں کا ذکر ہے اور تینوں اخلاق فاضلہ کی بنیاد ہیں‘ یعنی صدقہ‘ عفو و درگزر اور تواضع۔
جس انسان میں یہ تینوں وصف پائے جائیں گے وہ شخص اللہ تعالیٰ کا محبوب ہوگا اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق بھی اس سے محبت کرے گی۔

درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1324 سے ماخوذ ہے۔