حدیث نمبر: 1313
وعن عائشة رضي الله عنها قالت : قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم : « أبغض الرجال إلى الله الألد الخصم» أخرجه مسلم.
ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی

´سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ بندوں میں سے اللہ کے نزدیک سب سے ناپسندیدہ بندہ وہ ہے سب سے زیادہ جھگڑالو ہو ۔ “ ( مسلم )

حوالہ حدیث بلوغ المرام / حدیث: 1313
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم، العلم، باب في الألد الخصم، حديث:2668.»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´برے اخلاق و عادات سے ڈرانے اور خوف دلانے کا بیان`
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ بندوں میں سے اللہ کے نزدیک سب سے ناپسندیدہ بندہ وہ ہے سب سے زیادہ جھگڑالو ہو۔ " (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 1313»
تخریج:
«أخرجه مسلم، العلم، باب في الألد الخصم، حديث:2668.»
تشریح: 1. لڑنے جھگڑنے میں شدت اور حد سے تجاوز کرنا شریف لوگوں کا کام نہیں۔
یہ ان لوگوں کا کام ہے جو اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ مبغوض ہیں۔
2. شدت اور حد سے تجاوز دونوں حرام ہیں مگر اپنے حقوق کے حصول کے لیے جائز حد تک جھگڑا جا سکتا ہے۔
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1313 سے ماخوذ ہے۔