حدیث نمبر: 1243
وعن علي رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم : «يجزىء عن الجماعة إذا مروا أن يسلم أحدهم ويجزىء عن الجماعة أن يرد أحدهم». رواه أحمد والبيهقي.
ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی

´سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’جب ایک جماعت کسی کے پاس سے گزرے تو ان میں سے ایک آدمی کا سلام کہہ دینا کافی ہے اور جماعت میں سے ایک آدمی کا جواب دینا کافی ہے ۔ ( مسند احمد ، سنن بیہقی )

حوالہ حدیث بلوغ المرام / حدیث: 1243
درجۂ حدیث محدثین: حسن
تخریج حدیث «أخرجه أبوداود، الأدب، باب ما جاء في رد واحد عن الجماعة، حديث:5210، وأحمد: لم أجده، والبيهقي:9 /49 [الطبراني في الكبير:2 /82، 83، حديث:2730 وسنده حسن].»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 5210

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عبدالسلام بھٹوی
´ایک گروہ کا دوسرے گروہ پر سلام کا طریقہ`
«وعن على رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: يجزىء عن الجماعة إذا مروا أن يسلم أحدهم ويجزىء عن الجماعة أن يرد أحدهم» [رواه أحمد والبيهقي]
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جماعت کی طرف سے جب وہ (کہیں سے) گزریں یہی کافی ہے کہ ان میں سے ایک آدمی سلام کہہ دے اور جماعت کی طرف سے یہی کافی ہے کہ ان میں سے ایک آدمی جواب دے دے۔ [بلوغ المرام/كتاب الجامع/باب الأدب: 1243]

تخریج:
«صحيح» ، [تحفة الاشراف: 429/7]، [بلوغ المرام: 1243]، [ابي داود: 5210]


فوائد:
➊ اگر جماعت کی طرف سے ایک آدمی سلام کہہ دے تو سب کا فرض ادا ہو گیا ورنہ سب گناہ گار ہوں گے جواب کا بھی یہی حکم ہے۔

ایک آدمی کا سلام کہہ دینا کافی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر سب سلام کہیں تو بہتر ہے اسی طرح اگر سب لوگ جواب دیں تو افضل ہے۔
درج بالا اقتباس شرح بلوغ المرام من ادلۃ الاحکام کتاب الجامع، حدیث/صفحہ نمبر: 42 سے ماخوذ ہے۔

✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´ادب کا بیان`
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب ایک جماعت کسی کے پاس سے گزرے تو ان میں سے ایک آدمی کا سلام کہہ دینا کافی ہے اور جماعت میں سے ایک آدمی کا جواب دینا کافی ہے۔ (مسند احمد، سنن بیہقی) «بلوغ المرام/حدیث: 1243»
تخریج:
«أخرجه أبوداود، الأدب، باب ما جاء في رد واحد عن الجماعة، حديث:5210، وأحمد: لم أجده، والبيهقي:9 /49 «الطبراني في الكبير:2 /82، 83، حديث:2730 وسنده حسن»
تشریح: 1. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سلام کرنا اور اس کا جواب دینا فرض کفایہ ہے۔
2.جماعت میں سے ایک فرد اگر سلام کہے گا یا جواب دے گا تو تمام کی طرف سے ادائیگی ہو جائے گی۔
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1243 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 5210 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´ایک آدمی کا جواب جماعت کی طرف سے کافی ہونے کا بیان۔`
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (ابوداؤد کہتے ہیں: حسن بن علی نے اسے مرفوع کیا ہے)، وہ کہتے ہیں اگر جماعت گزر رہی ہو (لوگ چل رہے ہوں) تو ان میں سے کسی ایک کا سلام کر لینا سب کی طرف سے سلام کے لیے کافی ہو گا، ایسے ہی لوگ بیٹھے ہوئے ہوں اور ان میں سے کوئی ایک سلام کا جواب دیدے تو وہ سب کی طرف سے کفایت کرے گا ۱؎۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5210]
فوائد ومسائل:
بعض حضرات نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے۔
تفصیل کے لیے دیکھیے: (الصحیحة‘حدیث:1148‘1412)
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5210 سے ماخوذ ہے۔