حدیث نمبر: 1213
وعن الأشعث بن قيس رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال : « من حلف على يمين يقتطع بها مال امرىء مسلم هو فيها فاجر لقي الله وهو عليه غضبان » متفق عليه.
ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی

´سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ جو شخص قسم کھا کر کسی دوسرے کا مال اڑا لے اور وہ اس میں جھوٹا ہو تو اللہ تعالیٰ سے ایسی حالت میں ملاقات کرے گا کہ وہ اس پر سخت ناراض ہو گا ۔ “ ( بخاری و مسلم )

حوالہ حدیث بلوغ المرام / حدیث: 1213
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري، المساقاة، باب الخصومة في البئر والقضاء فيها، حديث:2356، ومسلم، الإيمان، باب وعيدمن اقتطع حق مسلم.....،حديث:138.»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´دعویٰ اور دلائل کا بیان`
سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ جو شخص قسم کھا کر کسی دوسرے کا مال اڑا لے اور وہ اس میں جھوٹا ہو تو اللہ تعالیٰ سے ایسی حالت میں ملاقات کرے گا کہ وہ اس پر سخت ناراض ہو گا۔ (بخاری و مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 1213»
تخریج:
«أخرجه البخاري، المساقاة، باب الخصومة في البئر والقضاء فيها، حديث:2356، ومسلم، الإيمان، باب وعيدمن اقتطع حق مسلم.....،حديث:138.»
تشریح:
راویٔ حدیث:
«حضرت اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ» اشعث بن قیس بن معدیکرب کندی۔
ابومحمد ان کی کنیت تھی۔
صحابی ہیں۔
کوفہ میں فروکش ہوئے۔
یوم یرموک میں ان کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی۔
بڑے سخی اور مہربان انسان تھے۔
ایک بار قسم کھائی اور اس کا کفارہ پندرہ ہزار دیا۔
آذر بائیجان کے والی بنے۔
صفین میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وفات کے چالیس روز بعد ۴۰ ہجری میں ۶۳برس عمر پا کر فوت ہوئے۔
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1213 سے ماخوذ ہے۔