حدیث نمبر: 1207
وعن ابن عباس رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال لرجل : « ترى الشمس ؟ » قال : نعم قال : « على مثلها فشاهد أو دع » أخرجه ابن عدي بإسناد ضعيف وصححه الحاكم فأخطأ.
ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی

´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا ’’ تو سورج کو دیکھتا ہے ؟ “ اس نے عرض کیا جی ہاں ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ اس طرح کی روشن شہادت ہو تو گواہی دے ورنہ چھوڑ دے ۔ “ اسے ابن عدی نے ضعیف سند سے نکالا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے مگر غلطی کی ہے ۔

حوالہ حدیث بلوغ المرام / حدیث: 1207
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «أخرجه ابن عدي في الكامل:6 /2213، وفيه عمرو بن مالك البصري [ضعيف، تابعه سليمان الشاذكوني وهو متهم] عن محمد بن سليمان بن مشمول عن عبدالله بن سلمة بن وهرام عند الحاكم:4 /98، 99، وتعقبه الذهبي.»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´شہادتوں (گواہیوں) کا بیان`
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا ’’ تو سورج کو دیکھتا ہے؟ اس نے عرض کیا جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ اس طرح کی روشن شہادت ہو تو گواہی دے ورنہ چھوڑ دے۔ اسے ابن عدی نے ضعیف سند سے نکالا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے مگر غلطی کی ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1207»
تخریج:
«أخرجه ابن عدي في الكامل:6 /2213، وفيه عمرو بن مالك البصري «ضعيف، تابعه سليمان الشاذكوني وهو متهم» عن محمد بن سليمان بن مشمول عن عبدالله بن سلمة بن وهرام عند الحاكم:4 /98، 99، وتعقبه الذهبي.»
تشریح: مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے‘ تاہم صحیح بات یہی ہے کہ گواہی اس وقت دینی چاہیے جب انسان کو پوری طرح یقین ہو ورنہ گواہی سے اجتناب بہتر ہے۔
محض گمان اور ظن کی بنیاد پر گواہی دینا درست نہیں۔
واللّٰہ أعلم۔
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1207 سے ماخوذ ہے۔