حدیث نمبر: 1158
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم : « ذكاة الجنين ذكاة أمه » رواه أحمد وصححه ابن حبان.
ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی

´سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ ماں کے ذبح کرنے سے اس کے پیٹ کا بچہ از خود ذبح ہو جاتا ہے ۔ “ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے ۔

حوالہ حدیث بلوغ المرام / حدیث: 1158
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «أخرجه أحمد:3 /31، 39، 45، 53، وابن حبان (الموارد)، حديث:1077، وله شواهد عند أبي داود، الضحايا، حديث:2827، والحاكم:4 /114 وغيرهما.»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´شکار اور ذبائح کا بیان`
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ ماں کے ذبح کرنے سے اس کے پیٹ کا بچہ از خود ذبح ہو جاتا ہے۔ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1158»
تخریج:
«أخرجه أحمد:3 /31، 39، 45، 53، وابن حبان (الموارد)، حديث:1077، وله شواهد عند أبي داود، الضحايا، حديث:2827، والحاكم:4 /114 وغيرهما.»
تشریح: حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ جب ماں کے ذبح کیے جانے کے بعد بچہ مردہ برآمد ہو تو ایسے جنین کا کھانا حلال ہے‘ اسے ذبح کرنے کی ضرورت نہیں۔
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے علاوہ تمام اہل علم کی یہی رائے ہے۔
امام صاحب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اسے ذبح کیا جائے گا تو حلال ہوگا۔
مگر یہ حدیث ان کے سراسر خلاف ہے۔
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1158 سے ماخوذ ہے۔