حدیث کتب › بلوغ المرام ›
حدیث نمبر: 1139
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال : نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن قتل أربع من الدواب : النملة والنحلة والهدهد والصرد . رواه أحمد وأبو داود وصححه ابن حبان.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں میں سے چار کو مارنے سے منع فرمایا ہے ۔ چیونٹی ، شہد کی مکھی ، ہدہد اور ممولا ۔ اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 5267 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´چیونٹی مارنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار جانوروں کے قتل سے روکا ہے چیونٹی، شہد کی مکھی، ہد ہد، لٹورا چڑیا۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5267]
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار جانوروں کے قتل سے روکا ہے چیونٹی، شہد کی مکھی، ہد ہد، لٹورا چڑیا۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5267]
فوائد ومسائل:
بعض محقیقین نے اس روایت کو حسن قرار دیا ہے۔
بعض محقیقین نے اس روایت کو حسن قرار دیا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5267 سے ماخوذ ہے۔