حدیث کتب › بلوغ المرام ›
حدیث نمبر: 1134
وعن عقبة بن عامر رضي الله عنه قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم وهو على المنبر يقرأ :«وأعدوا لهم ما استطعتم من قوة » : ألا إن القوة الرمي ألا إن القوة الرمي ألا إن القوة الرمي » رواه مسلم.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا اور وہ منبر پر کھڑے یہ ( آیت ) پڑھ رہے تھے «وأعدوا لهم ما استطعتم من قوة » تم جو کچھ اپنی قوت سے کافروں کے ( مقابلہ ) کے لئے تیار کر سکتے ہو تیار کرو اور گھوڑوں کے باندھنے سے ۔ اور ( فرماتے تھے ) خبردار ! قوت تیر اندازی میں ہے ۔ خبردار ! قوت تیر اندازی ہے ۔ خبردار ! قوت تیر اندازی ہے ۔ ( مسلم )