حدیث نمبر: 1069
وعن عمر رضي الله عنه قال : نزل تحريم الخمر وهي من خمسة : من العنب والتمر والعسل والحنطة والشعير . والخمر ما خامر العقل . متفق عليه.
ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی

´سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` تحریم شراب کا حکم نازل ہوا اور وہ پانچ چیزوں سے تیار کی جاتی تھی ۔ انگور ، کھجور ، شہد ، گندم ، جو سے اور خمر ( کی تعریف یہ ہے کہ ) ہر وہ چیز جو عقل کو ڈھانپ لے ۔ ( بخاری و مسلم )

حوالہ حدیث بلوغ المرام / حدیث: 1069
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري، الأشربة، باب الخمر من العنب وغيره، حديث:5581، ومسلم، التفسير، باب في نزول تحريم الخمر، حديث:3032.»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´شراب پینے والے کی حد اور نشہ آور چیزوں کا بیان`
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ تحریم شراب کا حکم نازل ہوا اور وہ پانچ چیزوں سے تیار کی جاتی تھی۔ انگور، کھجور، شہد، گندم، جو سے اور خمر (کی تعریف یہ ہے کہ) ہر وہ چیز جو عقل کو ڈھانپ لے۔ (بخاری و مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 1069»
تخریج:
«أخرجه البخاري، الأشربة، باب الخمر من العنب وغيره، حديث:5581، ومسلم، التفسير، باب في نزول تحريم الخمر، حديث:3032.»
تشریح: 1. مذکورہ حدیث میں پانچ چیزوں سے شراب تیار کرنے کا ذکر ہے کیونکہ اس دور میں عموماً انھی سے شراب تیار کی جاتی تھی۔
2.خمر‘ یعنی شراب اسے کہتے ہیں جو عقل کو ڈھانپ لے اور حواس پر غالب آجائے‘ اس لیے یہ اثر جس چیزمیں بھی پایا جائے وہ حرام ہے‘ خواہ وہ کھجور‘ انگور یا کسی اور چیز سے تیار کردہ شراب ہو یا کوئی اورنشہ آور شے۔
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1069 سے ماخوذ ہے۔