حدیث نمبر: 1051
وعن عبد الله بن عامر بن ربيعة رضي الله عنه قال : لقد أدركت أبا بكر وعمر وعثمان ومن بعدهم فلم أرهم يضربون المملوك في القذف إلا أربعين . رواه مالك والثوري في جامعه.
ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی

´سیدنا عبداللہ بن عامر بن ربیعہ سے روایت ہے کہ` میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور ان کے بعد والوں کا عہد پایا ہے ۔ میں نے ان کو نہیں دیکھا کہ غلاموں کو سزائے قذف میں چالیس ( کوڑوں ) سے زیادہ مارتے ہوں ۔ اسے مالک نے روایت کیا ہے اور ثوری نے اپنی جامع میں بیان کیا ہے ۔

حوالہ حدیث بلوغ المرام / حدیث: 1051
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «أخرجه مالك في الموطأ:2 /828، وسفيان الثوري في الجامع.»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری
´تہمت زنا کی حد کا بیان`
سیدنا عبداللہ بن عامر بن ربیعہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور ان کے بعد والوں کا عہد پایا ہے۔ میں نے ان کو نہیں دیکھا کہ غلاموں کو سزائے قذف میں چالیس (کوڑوں) سے زیادہ مارتے ہوں۔ اسے مالک نے روایت کیا ہے اور ثوری نے اپنی جامع میں بیان کیا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1051»
تخریج:
«أخرجه مالك في الموطأ:2 /828، وسفيان الثوري في الجامع.»
تشریح: اس حدیث کی رو سے غلام اور لونڈی کی حد آزاد مرد و عورت سے آدھی ہے‘ مثلاً: زنا کی حد میں ان پر پچاس کوڑے ہیں۔
اسی طرح حد قذف کا نصف چالیس کوڑے ہیں۔
جمہور اہل علم کا یہی مسلک ہے۔

راویٔ حدیث:
«حضرت عبداللہ بن عامر» ابوعمران کی کنیت سے مشہور ہیں۔
سات قاریوں میں سے ایک مشہور و معروف قاری تھے۔
تابعین کے طبقۂدوم میں سے تھے اور ثقہ و حافظ تھے۔
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1051 سے ماخوذ ہے۔