حدیث کتب › بلوغ المرام ›
حدیث نمبر: 1017
وعنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم : « عقل شبه العمد مغلظ مثل عقل العمد ولا يقتل صاحبه وذلك أن ينزو الشيطان فتكون دماء بين الناس في غير ضغينة ولا حمل سلاح ». أخرجه الدارقطني وضعفه.ترجمہ:مولانا عبدالعزیز علوی
´سیدنا عمرو بن شعیب ہی اس کے بھی راوی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ قتل شبہ کی دیت قتل عمد کی طرح دیت مغلظہ ہے ۔ اس لئے قاتل کو قتل نہیں کیا جائے گا ۔ ہو سکتا ہے کہیں شیطان درمیان میں دخل اندازی کرے اور بغیر کسی دشمنی اور بغیر ہتھیاروں کے کسی اور وجہ سے قتل عام شروع ہو جائے ۔ “ اس کی دارقطنی نے تخریج کی ہے اور اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔