کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: دودھ کو خواب میں دیکھنا۔
حدیث نمبر: 7006
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَخْبَرَنِي حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ أُتِيتُ بِقَدَحِ لَبَنٍ ، فَشَرِبْتُ مِنْهُ حَتَّى إِنِّي لَأَرَى الرِّيَّ يَخْرُجُ مِنْ أَظْفَارِي ، ثُمَّ أَعْطَيْتُ فَضْلِي ، يَعْنِي عُمَرَ ، قَالُوا : فَمَا أَوَّلْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : الْعِلْمَ " .
مولانا داود راز
´ہم سے عبدان نے بیان کیا ، کہا ہم کو یونس نے خبر دی ، انہیں زہری نے ، انہیں حمزہ بن عبداللہ نے خبر دی ، ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہوا تھا کہ میرے پاس دودھ کا ایک پیالہ لایا گیا اور میں نے اس کا دودھ پیا ۔ یہاں تک کہ اس کی سیرابی کا اثر میں نے اپنے ناخنوں میں ظاہر ہوتا دیکھا ، اس کے بعد میں نے اس کا بچا ہوا دے دیا ۔ آپ کا اشارہ عمر رضی اللہ عنہ کی طرف تھا صحابہ نے پوچھا : آپ نے اس کی تعبیر کیا کی یا رسول اللہ ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ علم ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب التعبير / حدیث: 7006
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة