کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: مسجد کے لیے خادم مقرر کرنا۔
حدیث نمبر: Q460
وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : نَذَرْتُ لَكَ مَا فِي بَطْنِي مُحَرَّرًا لِلْمَسْجِدِ يَخْدُمُهَا .
مولانا داود راز
‏‏‏‏ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ( قرآن کی اس آیت ) «نذرت لك ما في بطني محررا» ’’ جو اولاد میرے پیٹ میں ہے ، یا اللہ ! میں نے اسے تیرے لیے آزاد چھوڑنے کی نذر مانی ہے ۔ ‘‘ کے متعلق فرمایا کہ مسجد کی خدمت میں چھوڑ دینے کی نذر مانی تھی کہ ( وہ تا عمر ) اس کی خدمت کیا کرے گا ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الصلاة / حدیث: Q460
حدیث نمبر: 460
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ وَاقِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، " أَنَّ امْرَأَةً أَوْ رَجُلًا كَانَتْ تَقُمُّ الْمَسْجِدَ وَلَا أُرَاهُ إِلَّا امْرَأَةً ، فَذَكَرَ حَدِيثَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّى عَلَى قَبْرِهَا " .
مولانا داود راز
´ہم سے احمد بن واقد نے بیان کیا کہ ، کہا ہم سے حماد بن زید نے ثابت بنانی کے واسطہ سے ، انہوں نے ابورافع سے ، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ` ایک عورت یا مرد مسجد میں جھاڑو دیا کرتا تھا ۔ ابورافع نے کہا ، میرا خیال ہے کہ وہ عورت ہی تھی ۔ پھر انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث نقل کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی قبر پر نماز پڑھی ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الصلاة / حدیث: 460
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة