کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: موزے پہنے ہوئے نماز پڑھنا (جائز ہے)۔
حدیث نمبر: 387
حَدَّثَنَا آدَمُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، قَالَ : سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ يُحَدِّثُ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : " رَأَيْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بَالَ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى فَسُئِلَ ، فَقَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ مِثْلَ هَذَا " ، قَالَ إِبْرَاهِيمُ : فَكَانَ يُعْجِبُهُمْ لِأَنَّ جَرِيرًا كَانَ مِنْ آخِرِ مَنْ أَسْلَمَ .
مولانا داود راز
´ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے اعمش کے واسطہ سے ، اس نے کہا کہ میں نے ابراہیم نخعی سے سنا ۔ وہ ہمام بن حارث سے روایت کرتے تھے ، انہوں نے کہا کہ` میں نے جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا ، انہوں نے پیشاب کیا پھر وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا ۔ پھر کھڑے ہوئے اور ( موزوں سمیت ) نماز پڑھی ۔ آپ سے جب اس کے متعلق پوچھا گیا ، تو فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے ۔ ابراہیم نخعی نے کہا کہ یہ حدیث لوگوں کی نظر میں بہت پسندیدہ تھی کیونکہ جریر رضی اللہ عنہ آخر میں اسلام لائے تھے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الصلاة / حدیث: 387
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 388
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ : " وَضَّأْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ وَصَلَّى " .
مولانا داود راز
´ہم سے اسحاق بن نصر نے بیان کیا کہ کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا اعمش کے واسطہ سے ، انہوں نے مسلم بن صبیح سے ، انہوں نے مسروق بن اجدع سے ، انہوں نے مغیرہ بن شعبہ سے ، انہوں نے کہا کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرایا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے موزوں پر مسح کیا اور نماز پڑھی ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الصلاة / حدیث: 388
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة