حدیث نمبر: Q5837
وَقَالَ عَبِيدَةُ هُوَ كَلُبْسِهِ
مولانا داود راز
عبیدہ نے کہا کہ یہ بچھانا بھی پہننے جیسا ہے ۔
حدیث نمبر: 5837
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " نَهَانَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَشْرَبَ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ ، وَأَنْ نَأْكُلَ فِيهَا ، وَعَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ وَأَنْ نَجْلِسَ عَلَيْهِ " .
مولانا داود راز
´ہم سے علی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے وہب بن جریر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے ان کے والد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ میں نے ابن ابی نجیح سے سنا ، انہوں نے مجاہد سے ، انہوں نے ابن ابی لیلیٰ سے اور ان سے حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سونے اور چاندی کے برتن میں پینے اور کھانے سے منع فرمایا تھا اور ریشم اور دیباج پہننے اور اس پر بیٹھنے سے منع فرمایا تھا ۔