حدیث نمبر: 5473
حَدَّثَنَا عبْدانُ ، حَدّثنَا عَبْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرنَا مَعْمرٌ ، أَخْبَرَنا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَا فَرْعَ وَلَا عَتِيِرَةَ " ، وَالْفَرَعُ أَوَّلُ النَّتَاجِ ، كَانُوا يَذْبَحُونَهُ لِطَواغِيِتهِمْ وَالْعَتيِرةٌ فِي رَجَبٍ .
مولانا داود راز
´ہم سے عبدان نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبداللہ بن مبارک نے بیان کیا ، کہا ہم کو معمر نے خبر دی ، انہیں زہری نے خبر دی ، انہیں ابن مسیب نے اور انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( اسلام میں ) «فرع» اور «عتيرة» نہیں ہیں ۔ «فرع» ( اونٹنی کے ) سب سے پہلے بچہ کو کہتے تھے جسے ( جاہلیت میں ) لوگ اپنے بتوں کے لیے ذبح کرتے تھے اور «عتيرة» کو رجب میں ذبح کیا جاتا تھا ۔