کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: اور آیت «واللائي يئسن من المحيض من نسائكم إن ارتبتم» الخ۔
حدیث نمبر: Q5318
قَالَ مُجَاهِدٌ : إِنْ لَمْ تَعْلَمُوا يَحِضْنَ أَوْ لَا يَحِضْنَ ، وَاللَّائِي قَعَدْنَ عَنِ الْمَحِيضِ ، وَاللَّائِي لَمْ يَحِضْنَ سورة الطلاق آية 4 فَعِدَّتُهُنَّ ثَلاثَةُ أَشْهُرٍ سورة الطلاق آية 4 .
مولانا داود راز
‏‏‏‏ یعنی ” تمہاری مطلقہ بیویوں میں سے جو حیض آنے سے مایوس ہو چکی ہوں ، اگر تمہیں شبہ ہو “ کی تفسیر مجاہد نے کہا یعنی جن عورتوں کا حال تم کو معلوم نہ ہو کہ ان کو حیض آتا ہے یا نہیں آتا ۔ اسی طرح وہ عورتیں جو بڑھاپے کی وجہ سے حیض سے مایوس ہو گئی ہیں ۔ اسی طرح وہ عورتیں جو نابالغی کی وجہ سے ابھی حیض والی ہی نہیں ہوئی ہیں ۔ ان سب قسم کی عورتوں کی عدت تین مہینے ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الطلاق / حدیث: Q5318