کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: آدمی اپنی نابالغ لڑکی کا نکاح کر سکتا ہے۔
حدیث نمبر: Q5133
لِقَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى : وَاللَّائِي لَمْ يَحِضْنَ سورة الطلاق آية 4 فَجَعَلَ عِدَّتَهَا ثَلَاثَةَ أَشْهُرٍ قَبْلَ الْبُلُوغِ .
مولانا داود راز
‏‏‏‏ اس کی دلیل یہ ہے کہ اللہ نے ( سورۃ الطلاق میں ) فرمایا «واللائي لم يحضن‏» یعنی جن عورتوں کو ابھی حیض نہ آیا ہو ان کی بھی عدت تین مہینے ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب النكاح / حدیث: Q5133
حدیث نمبر: 5133
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا وَهِيَ بِنْتُ سِتِّ سِنِينَ ، وَأُدْخِلَتْ عَلَيْهِ وَهِيَ بِنْتُ تِسْعٍ ، وَمَكَثَتْ عِنْدَهُ تِسْعًا " .
مولانا داود راز
´ہم سے محمد بن یوسف بیکندی نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ، ان سے ہشام بن عروہ نے ، ان سے ان کے والد نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان کا نکاح کیا تو ان کی عمر چھ سال تھی اور جب ان سے صحبت کی تو اس وقت ان کی عمر نو برس کی تھی اور وہ نو برس آپ کے پاس رہیں ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب النكاح / حدیث: 5133
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة