کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: حج کی ادائیگی کے بعد مہاجر کا مکہ میں قیام کرنا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 3933
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ ، حَدَّثَنَا حَاتِمٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدٍ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَسْأَلُ , السَّائِبَ ابْنَ أُخْتِ الْنَّمِرِ ، مَا سَمِعْتَ فِي سُكْنَى مَكَّةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْعَلَاءَ بْنَ الْحَضْرَمِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ثَلَاثٌ لِلْمُهَاجِرِ بَعْدَ الصَّدَرِ " .
مولانا داود راز
´مجھ سے ابراہیم بن حمزہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے حاتم بن اسماعیل نے بیان کیا ، ان سے عبدالرحمٰن بن حمید زہری نے بیان کیا ، انہوں نے خلیفہ عمر بن عبدالعزیز سے سنا ، وہ نمر کندی کے بھانجے سائب بن یزید سے دریافت کر رہے تھے کہ` تم نے مکہ میں ( مہاجر کے ) ٹھہرنے کے مسئلہ میں کیا سنا ہے ؟ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ سے سنا وہ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” مہاجر کو ( حج میں ) طواف وداع کے بعد تین دن ٹھہرنے کی اجازت ہے ۔“
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب مناقب الأنصار / حدیث: 3933
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة