کتب حدیث ›
صحيح البخاري › ابواب
› باب: (سورۃ الحجر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا) ”پھر جب آل لوط کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے آئے تو لوط نے کہا کہ تم لوگ تو کسی انجان ملک والے معلوم ہوتے ہو“۔
حدیث نمبر: Q3376
{بِرُكْنِهِ} بِمَنْ مَعَهُ لأَنَّهُمْ قُوَّتُهُ {تَرْكَنُوا} تَمِيلُوا فَأَنْكَرَهُمْ وَنَكِرَهُمْ وَاسْتَنْكَرَهُمْ وَاحِدٌ {يُهْرَعُونَ} يُسْرِعُونَ، دَابِرٌ آخِرٌ. صَيْحَةٌ هَلَكَةٌ {لِلْمُتَوَسِّمِينَ} لِلنَّاظِرِينَ. {لَبِسَبِيلٍ} لَبِطَرِيقٍ.
مولانا داود راز
( سورۃ والذاریات میں ) موسیٰ علیہ السلام کے ذکر میں «بركنه» سے مراد وہ لوگ ہیں جو فرعون کے ساتھ تھے کیونکہ وہ اس کے قوت بازو تھے ( سورۃ ہود میں ) «ولا تركنوا» کا معنی مت جھکو ( سورۃ ہود میں ) «أنكرهم» ، «نكرهم» اور «استنكرهم» کا ایک ہی معنی ہے ( سورۃ ہود میں «يهرعون» کا معنی دوڑتے ہیں ( سورۃ الحجر میں ) «دابر» کے معنی آخر دم ہے ( سورۃ الحجر میں ) «صيحة» کا معنی ہلاکت ( سورۃ الحجر میں ) «للمتوسمين» کا معنی دیکھنے والوں کے لیے ( سورۃ الحجر میں ) «لبسبيل» کا معنی راستے کے ہیں ( یعنی راستے میں ) ۔
حدیث نمبر: 3376
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَرَأَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ 0 فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ 0 " .
مولانا داود راز
´ہم سے محمود نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ابواحمد نے بیان کیا ‘ ان سے سفیان نے بیان کیا ‘ ان سے ابواسحاق نے ‘ ان سے اسود نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے «فهل من مدكر» پڑھا تھا ۔