کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: اس بارے میں کہ جس نے خوشبو لگائی پھر غسل کیا اور خوشبو کا اثر اب بھی باقی رہا۔
حدیث نمبر: 270
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، عَنْ ، أَبِيهِ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَةَ فَذَكَرْتُ لَهَا قَوْلَ ابْنِ عُمَرَ ، مَا أُحِبُّ أَنْ أُصْبِحَ مُحْرِمًا أَنْضَخُ طِيبًا ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ " أَنَا طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ طَافَ فِي نِسَائِهِ ، ثُمَّ أَصْبَحَ مُحْرِمًا " .
مولانا داود راز
´ہم سے ابوالنعمان نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابوعوانہ نے ابراہیم بن محمد بن منتشر سے ، وہ اپنے والد سے ، کہا میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما کے اس قول کا ذکر کیا کہ` میں اسے گوارا نہیں کر سکتا کہ میں احرام باندھوں اور خوشبو میرے جسم سے مہک رہی ہو ۔ تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا ، میں نے خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگائی ۔ پھر آپ اپنی تمام ازواج کے پاس گئے اور اس کے بعد احرام باندھا ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الغسل / حدیث: 270
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 271
حَدَّثَنَا آدَمُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَكَمُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ الطِّيبِ فِي مَفْرِقِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ " .
مولانا داود راز
´ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے حدیث بیان کی ، کہا ہم سے حکم نے ابراہیم کے واسطہ سے ، وہ اسود سے ، وہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ، آپ نے فرمایا` گویا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مانگ میں خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم احرام باندھے ہوئے ہیں ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الغسل / حدیث: 271
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة