کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: اس بارے میں کہ جس نے حلاب سے یا خوشبو لگا کر غسل کیا تو اس کا بھی غسل ہو گیا۔
حدیث نمبر: 258
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ حَنْظَلَةَ ، عَنْ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ دَعَا بِشَيْءٍ نَحْوَ الْحِلَابِ ، فَأَخَذَ بِكَفِّهِ فَبَدَأَ بِشِقِّ رَأْسِهِ الْأَيْمَنِ ، ثُمَّ الْأَيْسَرِ ، فَقَالَ : بِهِمَا عَلَى وَسَطِ رَأْسِهِ " .
مولانا داود راز
´محمد بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے ابوعاصم ( ضحاک بن مخلد ) نے بیان کیا ، وہ حنظلہ بن ابی سفیان سے ، وہ قاسم بن محمد سے ، وہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ۔ آپ نے فرمایا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل جنابت کرنا چاہتے تو حلاب کی طرح ایک چیز منگاتے ۔ پھر ( پانی کا چلو ) اپنے ہاتھ میں لیتے اور سر کے داہنے حصے سے غسل کی ابتداء کرتے ۔ پھر بائیں حصہ کا غسل کرتے ۔ پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو سر کے بیچ میں لگاتے تھے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الغسل / حدیث: 258
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة