کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: اس شخص کا بیان کہ جب اس نے جھگڑا کیا تو بد زبانی پر اتر آیا۔
حدیث نمبر: 2459
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَرْبَعٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ كَانَ مُنَافِقًا أَوْ كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنْ أَرْبَعَةٍ كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنَ النِّفَاقِ حَتَّى يَدَعَهَا : إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ ، وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ ، وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ " .
مولانا داود راز
´ہم سے بشر بن خالد نے بیان کیا کہا ہم کو محمد نے خبر دی شعبہ سے ، انہیں سلیمان نے ، انہیں عبداللہ بن مرہ نے ، انہیں مسروق نے اور انہیں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چار خصلتیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں بھی وہ ہوں گی ، وہ منافق ہو گا ۔ یا ان چار میں سے اگر ایک خصلت بھی اس میں ہے تو اس میں نفاق کی ایک خصلت ہے ۔ یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑ دے ۔ جب بولے تو جھوٹ بولے ، جب وعدہ کرے تو پورا نہ کرے ، جب معاہدہ کرے تو بے وفائی کرے ، اور جب جھگڑے تو بد زبانی پر اتر آئے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / کتاب المظالم والغصب / حدیث: 2459
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة