کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: کپڑے میں تھوک اور رینٹ وغیرہ لگ جانے کے بارے میں۔
حدیث نمبر: Q241
قَالَ عُرْوَةُ : عَنْ الْمِسْوَرِ ، وَمَرْوَانَ ، خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ حُدَيْبِيَةَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، وَمَا تَنَخَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُخَامَةً إِلَّا وَقَعَتْ فِي كَفِّ رَجُلٍ مِنْهُمْ فَدَلَكَ بِهَا وَجْهَهُ وَجِلْدَهُ .
مولانا داود راز
‏‏‏‏ عروہ نے مسور اور مروان سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ کے زمانے میں نکلے ( اس سلسلہ میں ) انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ( اور پھر کہا ) کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جتنی مرتبہ بھی تھوکا وہ ( تھوک ) لوگوں کی ہتھیلی پر پڑا ۔ پھر وہ لوگوں نے اپنے چہروں اور بدن پر مل لیا ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الوضوء / حدیث: Q241
حدیث نمبر: 241
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ ، قَالَ : " بَزَقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَوْبِهِ " ، طَوَّلَهُ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسًا ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
مولانا داود راز
´ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان نے حمید کے واسطے سے بیان کیا ، وہ انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( ایک مرتبہ ) اپنے کپڑے میں تھوکا ۔ ابوعبداللہ ( امام بخاری رحمہ اللہ ) نے فرمایا کہ سعید بن ابی مریم نے اس حدیث کو طوالت کے ساتھ بیان کیا انہوں نے کہا ہم کو خبر دی یحییٰ بن ایوب نے ، کہا مجھ سے حمید نے بیان کیا ، کہا میں نے انس سے سنا ، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الوضوء / حدیث: 241
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة