کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: پیشاب پر پانی بہانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 221M
حَدَّثَنَا خَالِدُ ، قَالَ : وَحَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، قَالَ : " جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَبَالَ فِي طَائِفَةِ الْمَسْجِدِ فَزَجَرَهُ النَّاسُ ، فَنَهَاهَمْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمَّا قَضَى بَوْلَهُ أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَنُوبٍ مِنْ مَاءٍ ، فَأُهْرِيقَ عَلَيْهِ " .
مولانا داود راز
´ہم سے خالد بن مخلد نے بیان کیا ، کہا ہم سے سلیمان نے یحییٰ بن سعید کے واسطے سے بیان کیا ، کہا میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہتے ہیں کہ` ایک دیہاتی شخص آیا اور اس نے مسجد کے ایک کونے میں پیشاب کر دیا ۔ لوگوں نے اس کو منع کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں روک دیا ۔ جب وہ پیشاب کر کے فارغ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ( کے پیشاب ) پر ایک ڈول پانی بہانے کا حکم دیا ۔ چنانچہ بہا دیا گیا ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الوضوء / حدیث: 221M
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة