کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: نماز کا وقت ہو جانے پر پانی کی تلاش ضروری ہے۔
حدیث نمبر: Q169
وَقَالَتْ عَائِشَةُ حَضَرَتِ الصُّبْحُ فَالْتُمِسَ الْمَاءُ ، فَلَمْ يُوجَدْ ، فَنَزَلَ التَّيَمُّمُ.
مولانا داود راز
‏‏‏‏ ’’ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ( ایک سفر میں ) صبح ہو گئی ‘ پانی تلاش کیا گیا ، مگر نہیں ملا ۔ تو آیت تیمم نازل ہوئی ‘‘ ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الوضوء / حدیث: Q169
حدیث نمبر: 169
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَالِكٌ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ قَالَ : " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَانَتْ صَلَاةُ الْعَصْرِ ، فَالْتَمَسَ النَّاسُ الْوَضُوءَ فَلَمْ يَجِدُوهُ ، فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَضُوءٍ ، فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ الْإِنَاءِ يَدَهُ ، وَأَمَرَ النَّاسَ أَنْ يَتَوَضَّئُوا مِنْهُ ، قَالَ : فَرَأَيْتُ الْمَاءَ يَنْبُعُ مِنْ تَحْتِ أَصَابِعِهِ حَتَّى تَوَضَّئُوا مِنْ عِنْدِ آخِرِهِمْ " .
مولانا داود راز
´ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم کو مالک نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے خبر دی ، وہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں ، وہ فرماتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ نماز عصر کا وقت آ گیا ، لوگوں نے پانی تلاش کیا ، جب انہیں پانی نہ ملا ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ( ایک برتن میں ) وضو کے لیے پانی لایا گیا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں اپنا ہاتھ ڈال دیا اور لوگوں کو حکم دیا کہ اسی ( برتن ) سے وضو کریں ۔ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا آپ کی انگلیوں کے نیچے سے پانی ( چشمے کی طرح ) ابل رہا تھا ۔ یہاں تک کہ ( قافلے کے ) آخری آدمی نے بھی وضو کر لیا ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الوضوء / حدیث: 169
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة