کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: ایڑیوں کے دھونے کے بیان میں۔
حدیث نمبر: Q165
وَكَانَ ابْنُ سِيرِينَ يَغْسِلُ مَوْضِعَ الْخَاتَمِ إِذَا تَوَضَّأَ.
مولانا داود راز
‏‏‏‏ امام ابن سیرین وضو کرتے وقت انگوٹھی کے نیچے کی جگہ ( بھی ) دھویا کرتے تھے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الوضوء / حدیث: Q165
حدیث نمبر: 165
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، وَكَانَ يَمُرُّ بِنَا وَالنَّاسُ يَتَوَضَّئُونَ مِنَ الْمِطْهَرَةِ ، قَالَ : أَسْبِغُوا الْوُضُوءَ ، فَإِنَّ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ " .
مولانا داود راز
´ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے محمد بن زیاد نے بیان کیا ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا` وہ ہمارے پاس سے گزرے اور لوگ لوٹے سے وضو کر رہے تھے ۔ آپ نے کہا اچھی طرح وضو کرو کیونکہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( خشک ) ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الوضوء / حدیث: 165
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة