حدیث نمبر: Q1445
لِقَوْلِهِ تَعَالَى : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا كَسَبْتُمْ وَمِمَّا أَخْرَجْنَا لَكُمْ مِنَ الأَرْضِ إِلَى قَوْلِهِ أَنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ سورة البقرة آية 267 .
مولانا داود راز
کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ( سورۃ البقرہ میں ) فرمایا «يا أيها الذين آمنوا أنفقوا من طيبات ما كسبتم» اے ایمان والو ! اپنی کمائی کی عمدہ پاک چیزوں میں سے ( اللہ کی راہ میں ) خرچ کرو اور ان میں سے بھی جو ہم نے تمہارے لیے زمین سے پیدا کی ہیں ۔ آخر آیت «غني حميد» تک ۔