کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: سہو کے سجدوں کے بعد پھر تشہد نہ پڑھے۔
حدیث نمبر: Q1228
وَسَلَّمَ أَنَسٌ وَالْحَسَنُ وَلَمْ يَتَشَهَّدَا , وَقَالَ قَتَادَةُ لَا يَتَشَهَّدُ .
مولانا داود راز
‏‏‏‏ اور انس رضی اللہ عنہ اور حسن بصری رحمہ اللہ نے سلام پھیرا ( یعنی سجدہ سہو کے بعد ) اور تشہد نہیں پڑھا اور قتادہ نے کہا کہ تشہد نہ پڑھے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب السهو / حدیث: Q1228
حدیث نمبر: 1228
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْصَرَفَ مِنَ اثْنَتَيْنِ ، فَقَالَ لَهُ ذُو الْيَدَيْنِ : أَقَصُرَتِ الصَّلَاةُ أَمْ نَسِيتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَصَدَقَ ذُو الْيَدَيْنِ ؟ ، فَقَالَ النَّاسُ : نَعَمْ ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى اثْنَتَيْنِ أُخْرَيَيْنِ ، ثُمَّ سَلَّمَ ، ثُمَّ كَبَّرَ فَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ ، ثُمَّ رَفَعَ " .
مولانا داود راز
´ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم کو امام مالک بن انس نے خبر دی ، انہیں ایوب بن ابی تمیمہ سختیانی نے خبر دی ، انہیں محمد بن سیرین نے اور انہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعت پڑھ کر اٹھ کھڑے ہوئے تو ذوالیدین نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! کیا نماز کم کر دی گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے پوچھا کہ کیا ذوالیدین سچ کہتے ہیں ۔ لوگوں نے کہا جی ہاں ! یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور دو رکعت جو رہ گئی تھیں ان کو پڑھا ، پھر سلام پھیرا ، پھر «الله اكبر» کہا اور اپنے سجدے کی طرح ( یعنی نماز کے معمولی سجدے کی طرح ) سجدہ کیا یا اس سے لمبا پھر سر اٹھایا ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب السهو / حدیث: 1228
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: Q1229
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبً ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ , عَنْ سَلَمَةَ بْنِ عَلْقَمَةَ , قَالَ : قُلْتُ لِمُحَمَّدٍ فِي سَجْدَتَيِ : السَّهْوِ تَشَهُّدٌ ، قَالَ : لَيْسَ فِي حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ .
مولانا داود راز
´ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا ، ان سے سلمہ بن علقمہ نے ، انہوں کہا کہ میں نے محمد بن سیرین سے پوچھا کہ` کیا سجدہ سہو میں تشہد ہے ؟ آپ نے جواب دیا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں تو اس کا ذکر نہیں ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب السهو / حدیث: Q1229