کتب حدیث ›
صحيح البخاري › ابواب
› باب: اگر کوئی نماز پڑھ رہا ہو اور اس کی ماں اس کو بلائے تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 1206
وَقَالَ اللَّيْثُ : حَدَّثَنِي جَعْفَرٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ , قَالَ : قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : نَادَتِ امْرَأَةٌ ابْنَهَا وَهُوَ فِي صَوْمَعَةٍ , قَالَتْ : يَا جُرَيْجُ ، قَالَ : اللَّهُمَّ أُمِّي وَصَلَاتِي ، قَالَتْ : يَا جُرَيْجُ ، قَالَ : اللَّهُمَّ أُمِّي وَصَلَاتِي ، قَالَتْ : يَا جُرَيْجُ ، قَالَ : اللَّهُمَّ أُمِّي وَصَلَاتِي ، قَالَتْ : اللَّهُمَّ لَا يَمُوتُ جُرَيْجٌ حَتَّى يَنْظُرَ فِي وُجُوهِ الْمَيَامِيسِ ، وَكَانَتْ تَأْوِي إِلَى صَوْمَعَتِهِ رَاعِيَةٌ تَرْعَى الْغَنَمَ فَوَلَدَتْ ، فَقِيلَ لَهَا : مِمَّنْ هَذَا الْوَلَدُ ؟ قَالَتْ : مِنْ جُرَيْجٍ ، نَزَلَ مِنْ صَوْمَعَتِهِ ، قَالَ جُرَيْجٌ : أَيْنَ هَذِهِ الَّتِي تَزْعُمُ أَنَّ وَلَدَهَا لِي ؟ قَالَ : يَا بَابُوسُ مَنْ أَبُوكَ ؟ قَالَ : رَاعِي الْغَنَمِ
مولانا داود راز
´اور لیث بن سعد نے کہا کہ مجھ سے جعفر بن ربیعہ نے بیان کیا ، ان سے عبدالرحمٰن بن ہرمز اعرج نے کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، ( بنی اسرائیل کی ) ایک عورت نے اپنے بیٹے کو پکارا ، اس وقت وہ عبادت خانے میں تھا ۔ ماں نے پکارا کہ اے جریج ! جریج ( پس و پیش میں پڑ گیا اور دل میں ) کہنے لگا کہ اے اللہ ! میں اب ماں کو دیکھوں یا نماز کو ۔ پھر ماں نے پکارا : اے جریج ! ( وہ اب بھی اس پس و پیش میں تھا ) کہ اے اللہ ! میری ماں اور میری نماز ! ماں نے پھر پکارا : اے جریج ! ( وہ اب بھی یہی ) سوچے جا رہا تھا ۔ اے اللہ ! میری ماں اور میری نماز ! ( آخر ) ماں نے تنگ ہو کر بددعا کی اے اللہ ! جریج کو موت نہ آئے جب تک وہ فاحشہ عورت کا چہرہ نہ دیکھ لے ۔ جریج کی عبادت گاہ کے قریب ایک چرانے والی آیا کرتی تھی جو بکریاں چراتی تھی ۔ اتفاق سے اس کے بچہ پیدا ہوا ۔ لوگوں نے پوچھا کہ یہ کس کا بچہ ہے ؟ اس نے کہا کہ جریج کا ہے ۔ وہ ایک مرتبہ اپنی عبادت گاہ سے نکل کر میرے پاس رہا تھا ۔ جریج نے پوچھا کہ وہ عورت کون ہے ؟ جس نے مجھ پر تہمت لگائی ہے کہ اس کا بچہ مجھ سے ہے ۔ ( عورت بچے کو لے کر آئی تو ) انہوں نے بچے سے پوچھا کہ بچے ! تمہارا باپ کون ؟ بچہ بول پڑا کہ ایک بکری چرانے والا گڈریا میرا باپ ہے ۔