حدیث نمبر: 1024
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، قَالَ : " خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَسْقِي فَتَوَجَّهَ إِلَى الْقِبْلَةِ يَدْعُو وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ جَهَرَ فِيهِمَا بِالْقِرَاءَةِ " .
مولانا داود راز
´ہم سے ابونعیم فضل بن دکین نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے ابن ابی ذئب نے زہری سے بیان کیا ، ان سے عباد بن تمیم نے اور ان سے ان کے چچا ( عبداللہ بن زید ) نے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم استسقاء کے لیے باہر نکلے تو قبلہ رو ہو کر دعا کی ۔ پھر اپنی چادر پلٹی اور دو رکعت نماز پڑھی ۔ نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآت بلند آواز سے کی ۔