حدیث نمبر: 769
حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ ، سَمِعَ الْبَرَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقْرَأُ : وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ فِي الْعِشَاءِ ، وَمَا سَمِعْتُ أَحَدًا أَحْسَنَ صَوْتًا مِنْهُ أَوْ قِرَاءَةً " .
مولانا داود راز
´ہم سے خلاد بن یحییٰ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے مسعر بن کدام نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے عدی بن ثابت نے کہا ۔ انہوں نے براء رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عشاء میں «والتين والزيتون» پڑھتے سنا ۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اچھی آواز یا اچھی قرآت والا کسی کو نہیں پایا ۔