کتب حدیثصحيح البخاريابوابباب: صفیں برابر کرتے وقت امام کا لوگوں کی طرف منہ کرنا۔
حدیث نمبر: 719
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ابْنُ أَبِي رَجَاءٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : حَدَّثَنَا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، حَدَّثَنَا أَنَسٌ ، قَالَ : أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَجْهِهِ ، فَقَالَ : " أَقِيمُوا صُفُوفَكُمْ وَتَرَاصُّوا فَإِنِّي أَرَاكُمْ مِنْ وَرَاءِ ظَهْرِي " .
مولانا داود راز
´ہم سے احمد بن ابی رجاء نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے معاویہ بن عمرو نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے زائدہ بن قدامہ نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے حمید طویل نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ` نماز کے لیے تکبیر کہی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا منہ ہماری طرف کیا اور فرمایا کہ اپنی صفیں برابر کر لو اور مل کر کھڑے ہو جاؤ ۔ میں تم کو اپنی پیٹھ کے پیچھے سے بھی دیکھتا رہتا ہوں ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الأذان / حدیث: 719
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة