صحيح البخاري
كتاب الجمعة— کتاب: جمعہ کے بیان میں
بَابُ الْقَائِلَةِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ: باب: جمعہ کی نماز کے بعد سونا۔
حدیث نمبر: 940
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ الْكُوفِيّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسًا ، يَقُولُ : " كُنَّا نُبَكِّرُ إِلَى الْجُمُعَةِ ثُمَّ نَقِيلُ " .مولانا داود راز
´ہم سے محمد بن عقبہ شیبانی نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے ابواسحاق فزاری ابراہیم بن محمد نے بیان کیا ، ان سے حمید طویل نے ، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا ۔ آپ فرماتے تھے کہ` ہم جمعہ سویرے پڑھتے ، اس کے بعد دوپہر کی نیند لیتے تھے ۔