حدیث نمبر: 798
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " كَانَ الْقُنُوتُ فِي الْمَغْرِبِ وَالْفَجْرِ " .
مولانا داود راز

´ہم سے عبداللہ بن ابی الاسود نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے اسماعیل بن علیہ نے بیان کیا ، انہوں نے خالد بن حذاء سے بیان کیا ، انہوں نے ابوقلابہ ( عبداللہ بن زید ) سے ، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے کہ` آپ نے فرمایا کہ دعا قنوت فجر اور مغرب کی نمازوں میں پڑھی جاتی ہے ۔

حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الأذان (صفة الصلوة) / حدیث: 798
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
798. حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ فجر اور مغرب کی نماز میں قنوت پڑھی جاتی تھی۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:798]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ ان دو نمازوں میں قنوت نازلہ بکثرت پڑھی جاتی تھی کیونکہ نماز ظہر میں بھی قنوت نازلہ کا پڑھنا ثابت ہے لیکن اس میں کبھی کبھار پڑھنے کا اہتمام ہوتا تھا۔
(2)
قنوت کے متعلق مفصل بحث کتاب الوتر میں آئے گی۔
إن شاءاللہ۔
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 798 سے ماخوذ ہے۔