صحيح البخاري
كتاب الأذان (صفة الصلوة)— کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں («صفة الصلوة»)
بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي الْعَصْرِ: باب: نماز عصر میں قرآت کا بیان۔
حدیث نمبر: 761
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِخَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ : " أَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ ، قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : قُلْتُ بِأَيِّ شَيْءٍ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ قِرَاءَتَهُ ، قَالَ : بِاضْطِرَابِ لِحْيَتِهِ " .مولانا داود راز
´ہم سے محمد بن یوسف بیکندی نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے سفیان بن عیینہ نے اعمش سے ، انہوں نے عمارہ بن عمیر سے ، انہوں نے ابومعمر سے کہ میں نے خباب بن الارت سے پوچھا کہ` کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی نمازوں میں قرآت کیا کرتے تھے ؟ تو انہوں نے کہا کہ ہاں ! میں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرآت کرنے کو آپ لوگ کس طرح معلوم کر لیتے تھے ؟ فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی مبارک کے ہلنے سے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 777 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
777. حضرت ابومعمر سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے خباب بن ارت ؓ سے دریافت کیا: آیا رسول اللہ ﷺ ظہر اور عصر کی نماز میں قراءت کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں۔ ہم نے دوبارہ عرض کیا کہ آپ کو کیسے پتہ چلتا تھا؟ انہوں نے فرمایا: آپ کی داڑھی مبارک کی جنبش کی وجہ سے ہمیں معلوم ہو جاتا تھا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:777]
حدیث حاشیہ:
(1)
یہ حدیث اس امر پر واضح دلیل ہے کہ رسول اللہ ﷺ ظہر اور عصر کی نماز میں آہستہ قراءت کرتے تھے، کیونکہ حضرت خباب بن ارت ؓ نے اس کے متعلق خبر دی ہے اور ڈاڑھی کی حرکت کو اس کی علامت قرار دیا ہے۔
یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے۔
(عمدةالقاري: 495/4) (2)
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نبی ﷺ کی ڈاڑھی مبارک لمبی اور گھنی تھی۔

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 777 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 746 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
746. حضرت ابومعمر سے روایت ہے کہ ہم نے حضرت خباب بن ارت ؓ سے سوال کیا: آیا رسول اللہ ﷺ نماز ظہر اور نماز عصر میں کچھ پڑھتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں۔ ہم نے پوچھا: آپ لوگ کیسے پہچانتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: آپ کی داڑھی مبارک کے ہلنے کی وجہ سے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:746]
حدیث حاشیہ: یہیں سے ترجمہ باب نکلا۔
کیونکہ داڑھی کا ہلنا ان کو بغیر امام کی طرف دیکھے کیونکر معلوم ہوسکتا تھا۔
بہرحال نماز میں نظرامام پر رہے یا مقام سجدہ پر رہے ادھر ادھر نہ جھانکنا چاہئیے۔

درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 746 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 760 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
760. حضرت ابومعمر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت خباب بن ارت ؓ سے دریافت کیا: آیا نبی ﷺ ظہر اور عصر میں قراءت کیا کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہاں۔ پھر ہم نے عرض کیا کہ آپ لوگوں کو کیسے معلوم ہوتا تھا؟ انہوں نے فرمایا کہ ہمیں آپ کی داڑھی مبارک کی جنبش سے پتہ چلتا تھا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:760]
حدیث حاشیہ:
(1)
بعض حضرات نے کہا ہے کہ محض ڈاڑھی کی حرکت سے قراءت پر استدلال تام نہیں ہے کیونکہ اس سے کچھ پڑھنے کا پتہ چلتا ہے ممکن ہے کہ دعا یا ذکر وغیرہ پڑھتے ہوں لیکن صحابی حضرات خباب بن رات ؓ نے ڈاڑھی کی جنبش کو قراءت کا قرینہ قرار دیا ہے، کیونکہ انھوں نے رسول اللہ ﷺ کو جہری نمازوں میں دیکھا تھا کہ یہ محل قراءت کا ہے دعا یا ذکر کا نہیں ہے۔
اس کے ساتھ جب حضرت ابو قتادہ ؓ کی بات کو شامل کرلیا جائے کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں کبھی کبھی کوئی آیت سنا بھی دیتے تھے، لیکن بلکہ بعض روایات میں سورۂ لقمان اور سورۂ ذاریات کی آیات سنانے کی صراحت ہے۔
اور ابن خزیمہ کی روایت میں ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ﴿١﴾ اور ﴿هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ ﴿١﴾ پڑھنے کی وضاحت ہے۔
(2)
ان شواہد سے معلوم ہوا کہ ڈاڑھی کی حرکت یہاں قراءت ہی کو ظاہر کرتی ہے۔
امام بخاری ؒ نے اس حدیث سے یہ بھی استدلال کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ ظہر اور عصر کی نمازوں میں سری قراءت کرتے تھے۔
امام بیہقی ؒ نے لکھا ہے کہ آہستہ قراءت کے لیے ضروری ہے کہ زبان اور ہونٹ حرکت کریں اور انسان خود کو سنا سکے۔
ہونٹ بند کر کے زبان کو حرکت دیے بغیر پڑھنا اس سے ڈاڑھی کو حرکت نہیں ہوتی۔
والله أعلم۔

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 760 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 826 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´ظہر اور عصر کی قرات کا بیان۔`
ابومعمر کہتے ہیں کہ میں نے خباب رضی اللہ عنہ سے پوچھا: آپ لوگ ظہر اور عصر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءت کو کیسے پہچانتے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ کی داڑھی مبارک (کے بال) کے ہلنے سے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 826]

اردو حاشہ:
فوائد ومسائل: (1)
سری اور جہری تمام نمازوں میں قراءت ہوتی ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا۔ (فِي كُلِّ صَلَاةٍ يُقْرَاءُ فَمَا أَسْمَعَنَا رَسُوْلُ اللهِ صلي الله عليه وسلم أَسْمَعْنَاكُمْ وَمَا أَخْفَي عَنَّا أَخْفَيْنَا عَنْكُمْ) (صحیح البخاري، الأذان، باب القراءۃ فی الفجر، حدیث: 772)
’’قراءت ہر نماز میں ہوتی ہے۔
جو کچھ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنایا ہم تمھیں سناتے ہیں۔
اور جو کچھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے چھپایا۔
ہم تم سے چھپاتے ہیں۔
یعنی جن رکعتوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہری قراءت کی ہم بھی جہری قراءت کرتے ہیں۔
اور جن نمازوں یا رکعتوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سری قراءت کی ہم بھی سری قراءت کرتے ہیں۔
(2)
سری نمازوں اور رکعتوں میں قراءت کی صورت یہ ہے کہ ہونٹوں کو کلمات کے مطابق حرکت دی جائے۔
محض دل میں پڑھنا کہ ہونٹوں کی حرکت نہ ہو کافی نہیں۔
(3)
نماز میں امام کی طرف نظر اُٹھ جانے سے نماز میں خلل نہیں آتا۔
(4)
سری نمازوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ڈاڑھی مبارک کی حرکت سے صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین نے اندازہ لگایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قراءت کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ بعض اوقات کسی آیت کا کچھ حصہ آواز سے پڑھ دینے سے بھی صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کو آپ کی قراءت کا علم ہوجاتا تھا۔
دیکھئے۔ (صحیح البخاري، الأذان، باب القراۃ فی العصر، حدیث: 762)

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 826 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: مسند الحميدي / حدیث: 156 کی شرح از محمد ابراہیم بن بشیر ✍️
C
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مقتدی دوران نماز امام کی طرف دیکھ سکتا ہے، نیز ظہر و عصر میں قرأت کرنا ہوگی اور یہ بھی ثابت ہوا کہ نماز میں داڑھی کے حرکت کرنے سے نماز میں کوئی نقص لازم نہیں آتا۔ داڑھی ہو گی تو حرکت کرے گی، افسوس کہ امت مسلمہ نے داڑھی کی توہین کی اور فیشن کے پیچھے پڑ کر ایک فرض کو چھوڑ دیا، داڑھی رکھنا فرض ہے، امر وجوب کا تقاضا کرتا ہے، داڑھی تمام شریعتوں میں فرض تھی۔

درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 156 سے ماخوذ ہے۔