حدیث نمبر: 7412
حَدَّثَنَا مُقَدَّمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَمِّي الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ يَقْبِضُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْأَرْضَ وَتَكُونُ السَّمَوَاتُ بِيَمِينِهِ ، ثُمَّ يَقُولُ : أَنَا الْمَلِكُ " ، رَوَاهُ سَعِيدٌ ، عَنْ مَالِكٍ .
مولانا داود راز

´ہم سے مقدم بن محمد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ہمارے چچا قاسم بن یحییٰ نے بیان کیا ، ان سے عبیداللہ نے بیان کیا ، ان سے نافع نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” قیامت کے دن زمین اس کی مٹھی میں ہو گی اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں ہو گا ، پھر کہے گا کہ میں بادشاہ ہوں ۔ “ اس کی روایت سعید نے مالک سے کی ۔

حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب التوحيد / حدیث: 7412
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة