صحيح البخاري
كتاب الأحكام— کتاب: حکومت اور قضا کے بیان میں
بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ الْحِرْصِ عَلَى الإِمَارَةِ: باب: حکومت اور سرداری کی حرص کرنا مکروہ ہے۔
حدیث نمبر: 7149
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ بُرَيْدٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَرَجُلَانِ مِنْ قَوْمِي ، فَقَالَ أَحَدُ الرَّجُلَيْنِ : أَمِّرْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَقَالَ الْآخَرُ مِثْلَهُ ، فَقَالَ : إِنَّا لَا نُوَلِّي هَذَا مَنْ سَأَلَهُ ، وَلَا مَنْ حَرَصَ عَلَيْهِ " .مولانا داود راز
´ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا ، ان سے بریدہ نے ، ان سے ابوبردہ نے اور ان سے ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنی قوم کے دو آدمیوں کو لے کر حاضر ہوا ۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ یا رسول اللہ ! ہمیں کہیں کا حاکم بنا دیجئیے اور دوسرے نے بھی یہی خواہش ظاہر کی ۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہم ایسے شخص کو یہ ذمہ داری نہیں سونپتے جو اسے طلب کرے اور نہ اسے دیتے ہیں جو اس کا حریص ہو ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
7149. سیدنا ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں اور میری قوم کے دو آدمی نبی ﷺ خدمت میں حاضر ہوئے۔ ان میں سے ایک نے کہا: اللہ کے رسول! ہمیں کہیں کا حاکم بنادیں۔ دوسرے نے بھی اسی قسم کی خواہش کا اظہار کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہم ایسے شخص کو حکومتی عہدہ نہیں دیتے جو اسے طلب کرے اور نہ اسے دیتے ہیں جو ا س کا حریص ہو۔“[صحيح بخاري، حديث نمبر:7149]
حدیث حاشیہ:
1۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکومتی عہدہ لینے سے بہت ڈرایا ہے کہیں ایسا نہ ہوکہ انسان کی نیت میں خرابی آجائے اور وہ آخرت کی بربادی کاباعث بن جائے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: \"جسے قاضی بنایاگیا وہ گویا بغیر چھری کے ذبح کردیا گیا۔
\"(جامع ا لترمذی الاحکام حدیث 1325)
2۔
جس آدمی کو چھُری سے ذبح کیا جائے وہ تو دو،تین منٹ میں ختم ہوجائے گا اور اگر کسی کو چھُری کے بغیر ذبح کرنے کی کوشش کی جائے تو ظاہر ہے کہ اس کا کام جلدی تمام نہیں ہوگا بلکہ اس کی تکلیف لمبی ہوگی،یعنی یہ پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کی مالا ہے،لیکن اگر اس کی خواہش کی جائے اور اسے حاصل کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کی جائے تووہ کس قدر ناپسندیدہ عمل ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادگرامی ہے: \"ایسے شخص کو عہدے سے محروم رکھاجائے جو خود اس کاطالب اور حریص ہو۔w

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7149 سے ماخوذ ہے۔